ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فوجی کارروائی سے سیاسی فائدہ اٹھانے والے ایڈی یورپا کو شرم آنی چاہئے:ایشور کھنڈرے

فوجی کارروائی سے سیاسی فائدہ اٹھانے والے ایڈی یورپا کو شرم آنی چاہئے:ایشور کھنڈرے

Sat, 02 Mar 2019 11:39:52    S.O. News Service

بنگلورو، 2؍ مارچ(ایس او  نیوز) کے پی سی سی کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی سے سیاسی فائدہ اٹھانے والے بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کو شرم آنی چاہئے ۔ فضائیہ کی دفاعی کارروائی پر سارے ملک نے پسندیدگی کااظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں پارٹی خطوط سے اوپراٹھ کرتمام سیاسی پارٹیاں فوجیوں کی حوصلہ افزائی کررہے اورشاباشی دے رہے ہیں ۔ لیکن بی جے پی والے فوجی حملہ کوسیاسی طور پر استعمال کررہے ہیں۔ یہ ملک وقوم کے حق میں انتہائی بد نصیبی کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک اور ریاستی سطح پر بہت سارے کارنامے انجام دےئے ۔ دسیوں عوام پرور پروگرام جاری کئے گئے ہیں لیکن بی جے پی نے ملک کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ۔ اس کے باوجود سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

 


Share: